پنجاب، مسلم لیگ ق بھی متحرک، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع نے ممبران اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کے فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت، بلدیاتی انتخابات، مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران حکومت پنجاب نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں مکمل کی ہیں، جبکہ مکمل ہونے والے منصوبوں اور جاری فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے باعث اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ صوبے میں نئے کارخانے لگنے سے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ گجرات میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے