کیا آپ جانتے ہیں کہ 15 کال پر ڈولفن فورس نے اوسطاً صرف 5 منٹ میں ریسپانس دیکر ریکارڈ کیسے قائم کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ نے اگست کے دوران شہریوں کی مدد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 15 کی مختلف کالز پر اوسطاً 5 سے 7 منٹ میں ریسپانس دیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مختلف کالز پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا، جس کے دوران ڈولفن اور پی آر یو کا اوسط ریسپانس ٹائم 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق اگست میں ڈولفن سکواڈ نے 16 اشتہاریوں سمیت 179 عادی ملزمان اور 17 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جبکہ 5 خطرناک ڈکیت گینگز کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سٹریٹ کرائم میں ملوث مزید 241 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے، جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے گٹکا، آئس اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 15 کی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 7 نوسربازوں اور چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران 538,977 گاڑیوں، 625,703 موٹر سائیکلوں اور شہریوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جعلی نمبر پلیٹس اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

ڈولفن اور پی آر یو نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 ون ویلرز کو گرفتار کیا، جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف مقامات پر 87 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل برسرپیکار ہیں اور شہریوں کے تحفظ و مدد کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے