ہیلو جین زی اینڈ جین الفا ، آپ کی وزیر اعلی کا شاندار قدم ، کوئ ڈاون پے منٹ اور اضافی چارج نہیں،3000ماہانہ قسط اور سکوٹی 6 ہفیوں میں آپ کے پاس پہنچ جائے گی

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روک دیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسکیم کا دائرہ سرکاری ملازمین، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائز تک وسیع کرنے کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا جب کہ طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ مفت ٹریننگ دی جائے گی، طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روکتے ہوئے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے