سعودی حکومت کی پنشن ہتھیانے کی کوشش، دادا نے بیوہ ماں سے 11 سالہ بیٹی چھین لی، معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی جانب سے اپنی 11 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار حفیظاں بی بی نے عدالت سے اپنی بیٹی مہوش کی بازیابی کے لیے فوری احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حفیظاں بی بی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وہاڑی پولیس سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی مہوش کو اس کے دادا مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق اس کے شوہر عرفان سعودی حکومت کے ملازم تھے اور ان کا انتقال ہو چکا ہے۔ خاتون کا مؤقف ہے کہ اس کے سسر مرحوم شوہر کی سعودی حکومت سے ملنے والی پنشن حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے اس کی بیٹی کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی 11 سالہ بیٹی مہوش کو بازیاب کرا کر اس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے معاملے پر وہاڑی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ کارروائی تک ملتوی کردی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے