شیخوپورہ(پنجاب پوسٹ) شدید گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے نہر میں نہانا دو دوستوں کو مہنگا پڑ گیا، لاہور روڈ اپر چناب کینال خانپور میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ایک نوجوان کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں افراد میلہ مریم آباد میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں نہر میں نہانا شروع کردیا۔ اسی دوران دونوں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک نوجوان کو بحفاظت نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر، اوپن ڈور پالیسی، ساری ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، لوگوں کی شکایات کیا تھیں
ریسکیو 1122 کے مطابق ہسپتال منتقل کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ رضوان ولد بھولا مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی شناخت 35 سالہ زوریب ولد سلیم مسیح، ساکن نشاط کالونی لاہور، کے طور پر ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں دوسرے نوجوان زوریب کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔












