سیالکوٹ: 38 سالہ خاتون کا خنجر کے وار سے قتل، سابق کرائے دار سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ


سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ) تھانہ اگوکی کے علاقے گولو پھالہ میں 38 سالہ خاتون صائمہ کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی، بھانجے اور ہمشیرہ کے ہمراہ کار میں گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے کار روک کر خاتون پر خنجر کے پے در پے وار کیے۔ شدید زخمی ہونے کے باعث صائمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم ذیشان عرف شانی مقتولہ کا سابق کرائے دار تھا۔ مکان خالی کروانے کے معاملے پر رنجش کے باعث مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے ذیشان عرف شانی اور دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے