سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور خطرناک اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے شہید

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) تھانہ چکلالہ کی حدود میں خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کی کوشش کے دوران سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر عدنان غیور خطرناک اشتہاری عمر عرف چھینہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے تھے کہ ملزم نے خود کو بچانے کے لیے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عدنان غیور کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سب انسپکٹر عدنان غیور کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کے اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے