تاندلیانوالہ، دو کلو مرغی کا گوشت خریدتے وقت شہری 65 ہزار روپے سے کیسے محروم ہوگیا؟

تاندلیانوالہ(پنجاب پوسٹ)میں تھانہ گڑھ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو روک کر 65 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری چکن خریدنے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں ہونڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے شہری سے 65 ہزار روپے نقدی چھینی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او عثمان خان، سب انسپکٹر ظفر اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل ارشد نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے