لاہور (پنجاب پوسٹ) چنیوٹ ریلی میں ٹرانسپورٹرز راشد جبار،فہد خان، عبدالرحمن ، عبدالوہاب ،راشد مرزا، شاہد مغل، حاجی عباس خان ،ظہیر خان، روشان گجر سمیت دیگر کی شرکت ریلی میں ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد،ڈی ایس پی پٹرولنگ سہیل نیازی ،ایس ایچ او چناب نگر سیف اللہ سمیت ٹرانسپورٹرز و سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی ضلعی صدر ٹرک اونر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن و سینئیر نائب صدر رانا فیصل عباس نے کہا انسانی جان سب سے قیمتی ڈرائیورز اوورسپیڈ اوورٹیک ہرگز نہ کریں.
ٹرانسپورٹرز راشد جبار، فہد خان، عبدالرحمن اور عبدالوہاب خان نے کہا ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں اوورسپیڈ پر کارروائی ہوگی یونین نے اوورسپیڈ اوور ٹیک کرنے والے ڈرائیوروں کو سخت تنبیہ کر دی
کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا ادھر ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد و ڈی ایس پی پٹرولنگ سہیل نیازی نے کہا اوورسپیڈ اوورٹیک کرنا جرم انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس اقدامات کرے گی ٹرانسپورٹرز نے ایس ایچ او چناب نگر سیف اللہ چدھڑ کا مسئلے کے حل پر شکریہ ادا کیا











