مری میں الیکٹرک بسیں ناکام، 11 الیکٹرک بسوں میں سے 6 بسوں میں فالٹ سامنے آگئے، ڈی سی کو نوٹس

مری (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین بس الیکٹرک بس منصوبے کے تحت مری بھیجی جانے والی 11 الیکٹرک بسوں میں سے 6 بسوں میں چیکنگ کے دوران چھوٹے موٹے تکنیکی فالٹس سامنے آگئے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ھوئے خود ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ جاکر بسوں کا معائنہ کیا اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بسوں کی فوری مرمت اور مکمل فٹنس یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بسوں کی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے چینی انجینئرز آئیں گے اور بسوں کی مکمل جانچ و مرمت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بسوں کی مکمل فٹنس اور تکنیکی کلیئرنس تک انہیں سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات یا غیر معیاری سروس سے بچانے کے لیے ہر ممکن احتیاطی اقدام کیا جا رہا ہے، جبکہ مکمل فٹنس کے بعد گرین بس منصوبے کے تحت شہریوں اور سیاحوں کو بہتر، محفوظ اور بھرپور سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے