بہاولپور قلعہ دراوڑ کی تزئین وآرائش کا ٹھیکہ، ڈی جی پر چار بولیاں مسترد کرکے اپنے رشتہ دار کو نواز نے کا الزام، مقدمہ ہائیکورٹ میں پہنچ گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) بہاولپور میں قلعہ دراوڑ کی چار دیواری کی تزئین و آرائش کا ٹھیکہ نہ ملنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی، عدالت نے ڈی جی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملک سعادت علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بہاولپور میں قلعہ دراوڑ کی چار دیواری کی تزئین و آرائش کا ٹینڈر جاری کیا گیا، جس میں پانچ کمپنیوں نے حصہ لیا۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈی جی آرکیالوجی نے اپنے رشتہ دار کو نوازنے کے لیے چار کمپنیوں کی بولیاں مسترد کردیں۔

وکیل کے مطابق اپیل میں سیکرٹری ٹورازم اور پیپرا نے درخواست گزار کو اہل قرار دیا، تاہم ڈی جی آرکیالوجی نے درخواست گزار کو ٹھیکہ دینے کے بجائے ٹینڈر ہی منسوخ کردیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے معاملے کی انکوائری کا حکم دینے اور اسے ٹینڈر دینے کی استدعا کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے