صوبے بھر میں آٹے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، مارکیٹ میں کوئی قلت نہیں محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب نے مارکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی قلت کی تردید کردی۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے مطابق 31 اگست کو پنجاب کی فلور ملز نے سرکاری گندم گرائنڈ کرکے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں سپلائی کیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر سے گرائنڈنگ کے بعد آٹے کی مسلسل سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

امجد حفیظ کے مطابق سرکاری گندم کی گرائنڈنگ کے بعد 10 کلو آٹے کے 2 لاکھ 39 ہزار 668 بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے، جبکہ پرائیویٹ گندم سے 10 کلو کے 3 لاکھ 59 ہزار 913 اور 20 کلو کے ایک لاکھ 30 ہزار 252 تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر 10 کلو آٹے کے 8 لاکھ 60 ہزار 85 بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے۔ پنجاب بھر میں تمام فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں اور آٹے کی پسائی مسلسل جاری ہے۔

امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے، جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی چین برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے بھی متحرک ہیں اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے