حافظ آباد، کیڑے مکوڑوں والا آٹا اور چھپکلیوں سے بھرپور بناسپتی گھی، سپلائی کہاں ہونا تھی؟

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر کولو تارڑ روڈ سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص و مضر صحت گھی سپلائی کرنے پر کریانہ سٹور کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سٹور سے لیے گئے گھی کے سیمپلز فیل ہونے پر 64 کلو بناسپتی گھی اور آٹا موقع پر تلف کردیا گیا۔ تلف کیے گئے گھی میں پرآکسائیڈ اور وٹامن اے کی مقدار مقررہ قوانین کے مطابق نہیں پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں، صحت دشمن مافیا کی تمام تدبیروں اور نت نئے حربوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک میں ملاوٹ یا جعل سازی کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے