پنجاب میں کینسر کا علاج قابل رسائی، وزیراعلیٰ مریم نواز کیسے کینسر مریضوں کی دعائیں لے رہی ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے کینسر کے مریضوں کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔ صوبے میں کینسر کے جدید علاج تک رسائی مزید وسیع کرنے کے لیے تین کریوابلیشن مشینیں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو ایک، ایک کریوابلیشن مشین تنصیب کے لیے فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ مزید دو مشینیں کل تک نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور پہنچا دی جائیں گی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ مریضوں کی شارٹ لسٹنگ اور انتخاب کے لیے ابتدائی کارروائی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ مشینوں کی تنصیب اور کمیشننگ آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کے بعد کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال لاہور میں متعارف کرائی گئی تھی، جہاں اس سہولت کے ذریعے سٹیج ون کینسر کے 70 سے زائد مریضوں کا اب تک کامیابی سے مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کینسر کے علاج کی سہولت لاہور سے باہر بھی وسیع ہونے سے پنجاب بھر کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر کا بروقت اور مؤثر علاج مریضوں کے لیے علاج تک رسائی مزید آسان بنائے گا۔

عظمت محمود نے کہا کہ حکومت خصوصی طبی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے، جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے نئی مشینوں کی فراہمی صحت مند پنجاب کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے