لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹھارہ اپریل 2026 تک کی کرشنگ اور چینی پیداوار رپورٹ وزیر اعلی مریم نواز شریف کو مل گئ ھے جس کے مطابق موجودہ سیزن میں چار کروڑ 93 لاکھ ٹن گنا کرش اور 49 لاکھ ٹن چینی بنی جو گزشتہ سال سے گیارہ لاکھ ٹن زیادہ ھے
رپورٹ کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 563 ارب روپے کا گنا خریدا 533 ارب روپے کی ادائیگی کی اور 30 ارب کی ادائیگی کاشتکاروں کی باقی ہے ،گرانفروشی ، کریک ڈاؤن تیز، کروڑوں روپے جرمانے، سینکڑوں مقدمات اور ہزاروں گرفتاریاں،اس طرح 18 اپریل 2026 تک گنے کے کسانوں کو وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف نے 99۔85 فیصد ریکارڈ ادائیگیاں 18 اپریل 2026 تک کرا دی ھیں شوگر ملز نے 400 روپے فی چالیس کلو گرام تک گنے کی خریداری کی ہے
اٹھارہ اپریل 2026ء کی رپورٹ کے مطابق خوردہ قیمت 142 روپے تک رہی جبکہ کہ ایکس ملز ریٹ اٹھارہ اپریل 2026 کے 136 روپے فی چالیس کلو گرام بھی رھے پنجاب میں حالیہ شوگر کرشنگ سیزن 2025-26 کے حوالے سے اختتام ہفتہ 18 اپریل 2026 کو وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کو بجھائی گئی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 4 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار 10 میٹرک ٹن گنا کرش کیا جا چکا ہے جس سے 48 لاکھ 99 ہزار 347 میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی ۔
















ایک تبصرہ برائے “وزیراعلیٰ مریم نواز کو اٹھارہ اپریل تک کی چینی پروڈکشن رپورٹ پیش”
Pmln