سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر تحصیل گرلز و بوائز ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر


سرگودھا(پنجاب پوسٹ) میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر تحصیل گرلز و بوائز ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔گرلز فائنل میں فاطمہ وومین ہاکی کلب جبکہ بوائز فائنل میں علی عامر ہاکی کلب نے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے حامد حمید تھے، جن کی نمائندگی میاں عبدالرشید اور رانا پھول نے کی۔ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ہاکی سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سرگودھا میں تین روزہ انٹر تحصیل گرلز و بوائز ہاکی چیمپئن شپ میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سے مختلف ہاکی کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ گرلز فائنل میں فاطمہ وومین ہاکی کلب نے علی عامر وومین ہاکی کلب کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی، جبکہ بوائز فائنل میں علی عامر ہاکی کلب کی ٹیم نے ینگ کریسنٹ ہاکی کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک عامر عبداللہ، جنرل سیکرٹری فیاض ہنجرا، تحصیل اسپورٹس آفیسرز عظمت اقبال اور شہریار سیال، طیب بشیر، اولمپئن محمد شبیر، ہاکی کوچز حسن شاہ اور ملک شکیل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

پورٹ قاسم ہاکی ٹیم کے کوچ ملک شکیل نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تحفہ بھی پیش کیا۔ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میڈم صائمہ منظور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کے فروغ کے لیے سب کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ فائنل میچز میں امپائر کے فرائض ساجد عباس اور محمد ارشاد جبکہ فیلڈ جیوری کے فرائض ندیم اختر اور رانا مجیب نے انجام دیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے