بہاولپور، دلہا نئی نویلی بیگم کے پریشر میں بریک اور ریس کا فرق بھول گیا، جذبات میں گاڑی باراتیوں پر چڑھا دی، 3 زخمی

بہاولپور ( حذیفہ شکیل) بہاولپور کے مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب میں عین اس وقت افراتفری مچ گئی جب دولہے نے گاڑی باراتیوں پر چڑھا دی ، عینی شاہدین کے مطابق دولہا اور دلہن آلٹو کارمیں سوارمووی بنواتے ہوئے شادی ہال میں انٹری کر رہے تھے کہ دولہا کا پاؤں بریک کے بجائے ریس پر آگیا جس کیوجہ سے آلٹو کار شادی ہال کے اندر داخل ہو گئی اور کرسیوں پر بیٹھے تین لوگ ذخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کو ریسکیو سٹاف نے شفٹ کیا اور ایک کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔جبکہ ایک زخمی بچے کو ریسکیو حکام کے آںے سے پہلے ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق دلہا نئی نویلی بیگم کے پریشر میں بریک اور ریس کا فرق بھول گیا ، فرط جذبات میں کار شادی ہال میں گھسا دی ، جبکہ شہر میں میمز کا طوفان بھی برپا ہوگیا ہے ۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کیمرہ اور انٹری کا دباو انسان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیتا ہے ، اسی وجہ سے دلہے سے بھی حادثہ ہوگیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے