علی پور(پنجاب پوسٹ) تھانہ کندائی کی حدود میں دیور نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی پور تھانہ کندائی کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دیور نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق لرزہ خیز واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں بے رحم ماں نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت، 2 مبینہ شوٹرز گرفتار
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ تھانہ مرادپور کی حدود اسماعیل آباد میں پیش آیا تھا جہاں پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کیا۔ مقتولہ شادی شدہ تھی اور گھر چھوڑ کر جانے پر اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نے عدالت میں مقدمہ جھوٹا ہونے کا بیان دیا ہے تھا جس پر اہل خانہ سخت ناراض تھے اور ماں نے طیش میں آکر بیٹی کو قتل کر دیا۔












