لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے 24 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردیے، متعدد افسران کو تبدیل جبکہ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ عمار انور کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تعینات کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد عامر کو بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ رابعہ الطاف کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تعینات کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید مختار لکھویرا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ غضنفر نوید کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تعلیمی نظام یورپ میں 5 برس سے نمبر ون پر کیسے ہے؟
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مریدکے توصیف حسن کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہر الدین بابر کو اے سی مریدکے تعینات کردیا گیا۔
محمد سعد صہیب کو اسسٹنٹ کمشنر جلال پور تعینات کردیا گیا، جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔












