ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پنجاب پوسٹ)راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، جو 6 ماہ تک ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کریں گی۔

WhatsApp Image 2026 08 22 at 12.14.43 PM

ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی جانب سے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد وفاقی حکومت نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی کے امور میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے