ملکی تاریخ میں پہلی بار مریم نواز نے گندم لین دین میں مڈل مین/آڑھتی کا کردار ختم کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے گندم کی خریداری اور آٹے کی فروخت کے کاروبار سے مڈل مین/آڑھتی کا کردار ختم کر دیا ہے۔ 17 اپریل سے گندم کی خریداری کے لیے 233 مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے کاشتکاروں کی قومی شناختی کارڈ، کسان کارڈ اور رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو 6 ارب روپے مالیتی باردانہ کی تقسیم پیر 20 اپریل سے شروع کی جائے گی۔ اسی روز سے کاشتکار سرکاری فراہم کردہ 100 کلوگرام کی بوریوں میں گندم بھر کر کسی بھی سرکاری خریداری مرکز پہنچ سکیں گے، جہاں وہ 11 مخصوص کمپنیوں میں سے کسی ایک کو اپنی گندم فروخت کریں گے۔ متعلقہ کمپنی کسان کے موبائل نمبر پر وصولی کی رسید ارسال کرے گی اور جمع کرائی گئی گندم کی رقم 3500 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے براہِ راست کاشتکار کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر کے تصدیقی رسید بھی جاری کرے گی، جس سے دھوکہ دہی کے امکانات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

گندم کی خریداری کے لیے مقرر کردہ کمپنیوں میں جی سی آئی، حفیظہ کولڈ اسٹورز، رائل کولڈ اسٹور اینڈ جنرل ملز (کنسورشیم)، ایچ بی ایل، زونگ رین فولڈ اینڈ جنرل ملز، این این ایس ایم پرائیویٹ لمیٹڈ، حاجی اینڈ سنز، عمران پرائیویٹ لمیٹڈ، بوعطا برادرز، ایس بی آر ایس پرائیویٹ لمیٹڈ اور زرعی لمیٹڈ شامل ہیں۔ اسکیم کے تحت 30 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 3500 روپے کے حساب سے 40 ایکڑ تک مالی معاونت دی جائے گی جبکہ 233 ارب روپے کا خصوصی پیکج مختص کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے