شوہر کیساتھ جھگڑا ، طلاق کا نوٹس ملنے پر خاتون دلبرداشتہ ، زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ہنجروال کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث 38 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ فائزہ بابر کا اپنے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر شوہر نے اسے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا تھا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طلاق کا نوٹس ملنے کے بعد خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس نے خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے