ڈی پی او سرگودھا کا بھلوال کے محتلف تھانوں کا اچانک دورہ ، پولیس اہلکارکیا کر رہے تھے

بھلوال میں ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ضلع کے مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں کے اچانک دورے کیے۔ ڈی پی او نے تھانہ بھیرہ، چوکی راجے والی، چوکی چک مبارک، تھانہ بھلوال سٹی اور تھانہ بھلوال صدر کا دورہ کیا اور تھانوں کے مجموعی انتظامات، سیکیورٹی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور تھانہ جات کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو الرٹ، چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی، تھانوں کے انتظامات اور سیکیورٹی معاملات کی باقاعدہ نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے