سیکورٹی سپروائزر کا شادی کا جھانسہ ، خاتون کیساتھ زیادتی ، پولیس نے کیسے پکڑا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں سیکیورٹی سپروائزر کی جانب سے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع ایک نجی مال میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ملزم سیکیورٹی سپروائزر نے مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی پر اصرار کرنے پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تنخواہ کی رقم بھی ہتھیا لی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فیصل ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین کو موچی پورہ سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے استحصال میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے