چھوٹے چھوٹے بچوں کے ذریعے موٹر سائیکل چوری، راولپنڈی میں ایک چور ہلاک، دوسرا فرار، چوریاں کیسے کرتے تھے؟

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم حمزہ عرف کوڈو کی نشاندہی پر پولیس ٹیم نے اسے ہمراہ لے کر علاقہ کے قبرستان میں چھاپہ مارا۔ اس دوران ملزمان وہاب اور ریاست عرف کاکا نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں نے قبروں کے پیچھے پناہ لے کر جوابی کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتاری کے لیے آوازیں دیں، تاہم فائرنگ جاری رہی۔ فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ ایک ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہوچکا تھا، جس کی شناخت زیرِ حراست ملزم حمزہ عرف کوڈو نے ریاست عرف کاکا کے نام سے کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ ریاست عرف کاکا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کے باعث وہ محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیوں کی چوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل بھی تھانہ وارث خان کے علاقے میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور مزید کارروائی شروع کردی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے