نکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) کے علاقے عالیانوالہ میں 9 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تیسری جماعت کی طالبہ اور مسجد کے امام کی بیٹی کو اغوا کے بعد درندگی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کے ہولناک شواہد سامنے آئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو مبینہ اجتماعی زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کے ساتھ شدید بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں بچی کو قتل کرکے اس کی لاش قریبی گڑھے میں چھپا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اوکاڑہ: چارپائی سے گرنے کے بعد 22 روزہ نومولود بچی جاں بحق
ذرائع کے مطابق افسوسناک واردات میں ملوث تینوں مبینہ ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ننکانہ صاحب میں کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا یہ دوسرا دلخراش واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔











