ماسٹر آف ڈینٹل سرجری کے نصاب میں 20 سال بعد تبدیلی، دانتوں کے ڈاکٹر اب کیا پڑھیں گے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے ماسٹر آف ڈینٹل سرجری (ایم ڈی ایس) کی چار اہم سپیشلٹیز کے نصاب 20 سال بعد تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

نظرثانی شدہ نصاب میں آپریٹو ڈینٹسٹری، پروستھوڈونٹکس، آرتھوڈونٹکس اور اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری شامل ہیں۔ اے ایس آر بی کے 229ویں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم نے کی۔

نئے ایم ڈی ایس نصاب کو جدید طبی تعلیم اور موجودہ کلینیکل ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جبکہ نظرثانی شدہ نصاب ایچ ای سی اور پی ایم ڈی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ نصاب کی تیاری میں یو ایچ ایس لیول تھری ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس ریگولیشنز 2024 کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

یونیورسٹی کے مطابق چاروں ایم ڈی ایس نصاب سپیشلٹی ایڈوائزری کمیٹیوں اور متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے نظرثانی کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں چاروں نظرثانی شدہ نصاب اکیڈمک کونسل کو منظوری کے لیے بھجوانے کی سفارش بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس، ایم فل اور ایم ایچ پی ای کے متعدد تحقیقی کیسز بھی زیر غور آئے، جبکہ مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے تھیسز کی جائزہ رپورٹس بھی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے سامنے پیش کی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے