لاہور (پنجاب پوسٹ ) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی شاہدرہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تیز رفتار کارروائی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے دو تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








