بانی تحریک انصاف کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد نواز شریف متحرک، ایوانِ وزیر اعلیٰ میں اہم ملاقاتیں شروع

لاہور (پنجاب پوسٹ) بانی تحریک انصاف کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف 90 شاہراہ قائداعظم پہنچ گئے، جہاں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اندرون شہر کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ سے متعلق امور پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نیلا گنبد کی خوبصورتی اور اطراف کے علاقے کی تزئین و آرائش سے متعلق منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نواز شریف کو لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لاہور کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور شہر کی تاریخی حیثیت کے تحفظ کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے