پنجاب حکومت کے دعوے ، پولیس اہلکاروں کیلئے باڈی کیمرے اور پینک بٹن کا منصوبہ 7 ماہ سے مکمل نہ ہو سکا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اصلاحات کے اعلانات اور ڈیڈ لائن کے باوجود باڈی کیمروں اور پینک بٹن منصوبے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔
پولیس حکام تاحال لاہور سمیت پنجاب کے تھانوں کے باہر پینک بٹن نصب کرنے اور اہلکاروں کو باڈی کیمرے فراہم کرنے کا عمل مکمل نہیں کرسکے۔

حکومت نے پولیس کو اپریل 2026 میں اصلاحات پر عملدرآمد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اس کے تحت 2 ماہ کے دوران 14 ہزار باڈی کیمرے اور 700 پینک بٹن نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق پینک بٹن اور باڈی کیمروں کی تنصیب کی منظوری جنوری میں دی گئی تھی، تاہم اس منصوبے پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

پولیس اہلکاروں کو ریڈ کے دوران بھی باڈی کیمرے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جبکہ پولیسنگ میں شفافیت کے لیے اہلکاروں کو باڈی کیمرے فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔اسی طرح شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تھانوں کے باہر پینک بٹن نصب کیے جانے تھے، تاہم لاہور سمیت پنجاب میں متعدد مقامات پر یہ تنصیب مکمل نہیں کی جاسکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے