لاہور(پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سکوٹی چلاتی لڑکی سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔
لڑکی سے موبائل فون چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ لڑکی گھر کے سامنے سکوٹی چلا رہی تھی، ڈاکوؤں نے فون چھین لیا، موبائل فون واپس لینے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے لڑکی کودھکا دے کرگرا دیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواب ٹاؤن میں سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا سخت نوٹس لے لیا اور لڑکی سے دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعہ پر سخت اظہار برہمی کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کاکہناتھا کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے ۔بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔ تحفظ کاعہد ہر صورت نبھائیں گے ۔








