ماجد ستی قتل کیس: مرکزی ملزم ملک فرحان سلطان دبئی سے گرفتار

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) ماجد ستی قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم ملک فرحان سلطان کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم روپوش ہو کر دبئی فرار ہو گیا تھا۔ پاکستانی حکام نے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا جس پر دبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

ماجد ستی قتل کیس گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں تھا اور عوامی حلقوں میں اس کیس پر شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اب اسے پاکستان لاکر قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے بعد کیس کے دیگر پہلو بھی سامنے لائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے