لاہور (پنجاب پوسٹ) سوشل میڈیا پر مہم کے بعد اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر تھانہ سبزہ زار پولیس نے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا.
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر خان نے پہلے اس سے دوستی کی اور بعد ازاں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام دلوانے کا لالچ دے کر اس کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔
اداکارہ کے مطابق ملزم اسے اپنے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر نشہ آور جوس پلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے مبینہ زیادتی کے بعد اداکارہ کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مسافر کوچ کے ذریعے کیسے اسلحہ لایا جا رہا تھا؟ پولیس نے سراغ کیسے لگایا؟
درخواست گزار کا الزام ہے کہ ملزم اب اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔














