دنیا پور، چالان کا سرکاری ٹارگٹ یا ہدف پورا کرنے کا دباؤ ، اہلکار کی ایک غلطی سے موٹر سائیکل سوار ہسپتال پہنچ گیا

دنیا پور ( ثمر حیات ) دنیاپور میں ٹریفک وارڈن کی مبینہ غفلت کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق وارڈن نے چلتی موٹر سائیکل کے پیچھے سے مبینہ طور پر ٹانگ ماری، جس سے سوار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے مبینہ طور پر وارڈن کو پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ نہ رکا، جس پر اہلکار نے اس کا تعاقب کیا۔

چک نمبر 327 ڈبلیو بی پمپ کے قریب مبینہ طور پر وارڈن کی ٹانگ لگنے سے موٹر سائیکل سوار گر کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا،

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے پر مشتعل شہریوں نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کو پکڑ لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے