لاہور( پنجاب پوسٹ)آزاد کشمیر انتخابات میں حلقہ ایل اے 37 جموں فورنارووال سے مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بڑاں پنڈاور ننگل سودکاں تحصیل ظفروال میںمنعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ 2 اگست کرسی کی فتح کا دن ہے، ن لیگی الیکشن سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے، ترقیاتی منصوبوں کے دعوے، گرین بس سروس کے افتتاح پر الیکشن کمیشن نوٹس لے،ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے اب عوامی سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے
بڑاں پنڈاور ننگل سودکاں میں منعقدہ جلسہ عام میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے ،شرکا نے مرکزی مسلم لیگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ عثمان علیم کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے، انتخابی جلسہ سے سابق وفاقی وزیر چوہدری دانیال عزیز،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، پیر سید اعجاز الحسن شاہ، چوہدری محمود سنگراں،عرفان مہیس،عثمان علیم و دیگر نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پورے ضلع نارووال کو اپنے مرکزی حلقے جیسا سمجھتے ہیں، مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شکرگڑھ اور ظفروال کی سیاست مختلف ہے۔مخالفین کے چہروں پر مایوسی نمایاں ہے اور اس بار انہیں فارم 47 جیسی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، 2 اگست کو عوام اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گے،کرسی پر مہر لگا کر خدمت کی سیاست کو آگے بڑھائیں.
مرکزی ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مہنگائی ،بے روزگاری،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار حکمران ہیں،اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارا قصور کوئی نہیں،مفادات کی سیاست کرنے والوں سے جان چھڑانے کا وقت ہے، 2 اگست کو کرسی پر مہر لگائیں،ظلم کے خاتمے، عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے آگے بڑھیں، کشمیر کا الیکشن صرف کشمیر کا نہیں بلکہ نجات کا ہے،اس الیکشن نے ملک کی قسمت،ضلع نارووال کی قسمت طے کرنی ہے،
پیر سید اعجاز الحسن شاہ، چوہدری محمود سنگراں،عرفان مہیس،عثمان علیم کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو نارووال والوں کی یاد آ گئی، گرین بس سروس کا آغاز،کبھی گلیوں اور نالیوں کے منصوبے ،جیسے کوئی گلیوں میں پھیری والا سودا بیچنے آتا ہے،احمد اقبال کو اگر عوامی مقبولیت کا یقین ہے تو استعفیٰ دیں اور دوبارہ الیکشن لڑ کر مقابلہ کریں ،فیصلہ عوام کرے گی،2 اگست کرسی کی جیت کا دن ہے













