سکولوں میں چائلڈ لیبر ناقابل قبول، سکولوں کے اطراف میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی ناقابل برداشت، اساتذہ اور ملازمین کی حاضری پر بھی کڑی نگرانی ہوگی، مریم نواز نے بڑے احکامات دے دئیے

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے متوقع دوروں کے پیشِ نظر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے خصوصی ہدایات نافذ کر دی ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تمام سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ حکومتی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs)، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیموں کے دورے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامی معاملات کو ہر لحاظ سے تسلی بخش بنایا جائے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے