پی پی ایس سی کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب میں تحصیلدار کی چودہ اسامیوں کے لیے اکسٹھ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں جن میں شمائل جمشید، قمر جاوید، محمد ذیشان فرید، محمد رحمان، فرحان سکندر اور حسن فرید شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں اسٹینوگرافر کی چھ اسامیوں کے لیے انیس امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عتیقہ توفیق، زنیرہ سلیم انصاری، ماریہ احمد، کرن ناز، مریم شکیل اور محمد عمر شامل ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سرگودھا ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی پانچ اسامیوں پر پچیس امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے جن میں روبینہ فرزند، بسمہ گل، سعدیہ احمد، عثمان حسن، محمد عمر اور محمد عاطف نور شامل ہیں۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی پانچ اسامیوں کے لیے بھی پچیس امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ثناء مرتضیٰ، عابدہ معلم، انیلا نصرت، حنا، محمد شاہد عباس اور احمد حسن شامل ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سرگودھا ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی آٹھ اسامیوں کے لیے چالیس امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے جن میں علی ناز زہرا، روبینہ فرزند، بسمہ گل، ملائکہ نواز، خدیجہ اور شگفتہ خانم شامل ہیں۔

پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ سروسز کی دو اسامیوں کے لیے دس امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیے گئے جن میں محمد عمیر طارق، شہزیب عارف خان، سلیمان اظہر، رانا محمد ابراہیم، محمد ساجد اور ملک مزمل عباس شامل ہیں۔ اسی اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ ورکس کی دو اسامیوں کے لیے بھی دس امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب ہوئے جن میں محمد عمیر طارق، شہزیب عارف خان، منصور شکیل، محمد ساجد بشیر، ملک مزمل عباس اور محمد عثمان انور شامل ہیں۔

محکمہ زراعت ریسرچ ونگ میں سینئر سائنٹسٹ آئی ٹی کی ایک آسامی کے لیے پانچ امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے جن میں مہین صدیقی، یسریٰ مظہر، مریم شفیق، سید عون عباس اور ثاقب حسین شامل ہیں۔ پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔

پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی دو اسامیوں پر دو امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں محمد اکاشہ ودود اور محمد اسامہ شامل ہیں۔ پلاننگ انفارمیشن اینڈ ریفارم یونٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پالیسی اینالسٹ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک سسٹم انجینئر کی ایک آسامی پر بھی ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

محکمہ زراعت انجینئرنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی دس اسامیوں میں سے ایک پر ایک امیدوار کامیاب جبکہ نو اسامیاں خالی رہیں۔ لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب میں آڈیٹر فیصل آباد کی چار اسامیوں پر چار امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں محمد عمران، علی رضا، عمر فاروق اور محمد دانش شامل ہیں۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی آٹھ اسامیوں پر سات امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ ایک آسامی خالی رہی۔ کامیاب امیدواروں میں احمد رضا، محمد اسامہ، علی حمزہ، خرم شہزاد، وقاص احمد اور محمد اویس شامل ہیں۔ پنجاب سروس ٹریبونل میں اسسٹنٹ کی دو اسامیوں پر محمد اکبر اور آصف علی کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے