عید میلے میں تقریباً پندرہ سو مستحق افراد نے مفت شاپنگ کی۔ اس میلے کا مقصد نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا تاکہ وہ بھی عید کی تیاری عزت اور خوشی کے ساتھ کر سکیں۔
میلے کے بانی محمد قاسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کام کا آغاز کیا گیا تو اس وقت وسائل بہت محدود تھے مگر نیت خالص تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ فلاحی اقدام پورے پاکستان میں پہچانا جاتا ہے اور الحمدللہ اس کے ذریعے یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم خوش دلی کے ساتھ اس خدمت کو انجام دیتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ آنے والی فیملیز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جیسے وہ کسی شاپنگ مال میں خریداری کر رہی ہوں۔ میلے میں کپڑے، جوتے، مہندی، گھڑیاں، جیولری اور دیگر ضروری اشیا کے علاوہ عید گفٹ بھی دیے گئے جن میں سویاں اور راشن کی اشیا شامل تھیں۔
تقریب کے دوران بانی عید میلہ محمد قاسم نے مرکزی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی کے پیچھے ایک مضبوط ٹیم ہوتی ہے۔ انہوں نے وسیم الیاس، علی سلطان، محمد شہزاد، محمد اویس، مسٹر اینڈ مسز عابد حسین، مسٹر اینڈ مسز سلیم گیلانی اور مسٹر اینڈ مسز محمد یعقوب کو شاندار تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بڑے فلاحی مقصد کی کامیابی میں مخیر حضرات کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ اس موقع پر حاجی خالد محمود، احمد صادق قادری، سلیم گیلانی، محمد بلال سرور، محمد شریف، الیاس مغل، ظفر اقبال کمبوہ اور محمد یعقوب کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔
اختتامی تقریب میں اعلان کیا گیا کہ اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ Eid al-Adha کے موقع پر بھی مستحق بچوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور امید ظاہر کی گئی کہ مخیر حضرات اور معاونین اسی طرح اسی طرح مشن کا حصہ بنتے رہیں گے
بہترین تعاون اور سرپرستی پر نائب صدر پاکستانی عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلی منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق نجم،ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن لیفٹیننٹ (ر) خالد جاوید، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال شاہد باجوہ,کوآرڈینیٹر وزیر صحت عامر رضا اور صدر قصاب ایسوسی ایشن شہزاد ملک کے بیحد شکر گزار ہیں








