ریس کورس میں خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد، وزیر قانون کا نوٹس

لاہور(پنجاب پوسٹ)کے علاقے تھانہ ریس کورس کی حدود میں خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد کے واقعے پر حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر قانون نے متعلقہ پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرہ خواجہ سراؤں کی درخواست پر بلا تاخیر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور قانون کی یکساں عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک، تشدد یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام شہری آئین اور قانون کی نظر میں برابر ہیں اور کسی فرد یا طبقے کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل قبول ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ خواجہ سرا برادری سمیت ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی فرد کے خلاف شواہد سامنے آئیں تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رانا محمد اقبال خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ کسی بھی متاثرہ شہری کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے