وسیم اکرم کی وفات کی افواہیں بے بنیاد، اہلیہ نے کیسے تردید کی؟

(پنجاب پوسٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں اور اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سختی سے تردید کر دی ہے۔
شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کرتے ہوئے مکمل طور پر صحت مند اور تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔

اکرام


وسیم اکرم کی خیریت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی مبینہ وفات سے متعلق جعلی خبریں اور اے آئی سے تیار کی گئی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں، تاہم شنیرا اکرم کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ویڈیو نے تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے