سیالکوٹ: سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جارہا ہے؟

سیالکوٹ ( پنجاب پوسٹ ) سیالکوٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سیف سٹی کا نگرانی کا نظام مزید مؤثر ثابت ہونے لگا ہے۔ پی پی آئی سی-3 سیالکوٹ نے لائیو سرویلنس کے دوران شیل پمپ چوک پر پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

سیف سٹی کنٹرول روم سے موصول ہونے والے الرٹ پر موبائل کینٹ-1 نے چند ہی لمحوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی اور عوامی آمدورفت میں حائل رکاوٹ کو دور کر دیا۔ حکام کے مطابق بروقت مداخلت کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی پی آئی سی-3 سیالکوٹ جدید کیمروں، لائیو مانیٹرنگ اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے شہر بھر میں مشکوک سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ جدید سرویلنس نظام کی مدد سے نہ صرف فوری کارروائیاں ممکن ہو رہی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے محفوظ، منظم اور پُرامن ماحول کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے