راولپنڈی کے نشاط سینما کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن کارروائی کیوں کر رہا ہے ؟

راولپنڈی؛ (پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن کے نشاط سینما کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ملک عارف سمیت متعدد افسران کو راولپنڈی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پر نشاط سینما کیس میں مبینہ طور پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات منظور کرانے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں، جن پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

ایکس پر لکھاہے کہ کمشنر، ڈی سی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اور سی پی او راولپنڈی سمیت پوری انتظامیہ کو عہدوں سے ہٹادیا گیا سمجھیں پوری انتظامی مشینری کو اڑا کر رکھ دیا گیا، نشاط سینما کیس میں فیک ڈاکومنٹس کے پاس کرنے اور سینما کے جدی پشتی مالکان اور پارٹنرز کو بے جا تنگ کرنے کے پاداش میں آج انٹی کرپشن نے باقاعدہ عملی کام شروع کردیا


دوسری جانب راولپنڈی کی تاجر برادری اور نشاط سینما کے آبائی مالکان نے اینٹی کرپشن کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرے گا اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے