چلتی ٹرین سے کاپر وائر چوری، ریلوے پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

خانیوال(پنجاب پوسٹ) ریلوے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چلتی ٹرین سے قیمتی کاپر وائر چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کامران خانیوال کا رہائشی ہے اور ریلوے میں لیگیج پورٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ملزم کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 12860 سے الیکٹرک کاپر وائر چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ریلوے پولیس کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد اور کانسٹیبل منظور احمد نے مشکوک حرکات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا اور تلاشی کے دوران چوری شدہ کاپر وائر برآمد کر لی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بوگی کے واش روم کے عقب میں چھپ کر تار کاٹی اور اسے چھپا لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ریلوے پولیس حکام کے مطابق محمد وصال فخر سلطان کی ہدایات پر ریلوے املاک کی حفاظت اور چوری کی وارداتوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے