کبیروالا شہر موڑ پر چلڈرن پارک کی عدم بحالی، شہریوں میں تشویش، بحالی کا مطالبہ

کبیروالا (پنجاب پوسٹ) شہر موڑ پر واقع بچوں کے لیے قائم چلڈرن پارک کئی سال قبل ختم کیے جانے کے بعد علاقے کے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کبیروالا شہر موڑ پر موجود چلڈرن پارک، جو ماضی میں بچوں کی تفریح اور کھیل کود کا اہم مرکز تھا، کئی سال پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے علاقے کے بچوں کو کھیلنے اور تفریح کے لیے کوئی مناسب اور محفوظ جگہ دستیاب نہیں رہی۔
علاقہ مکینوں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک کے خاتمے سے بچوں کی صحت مند سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے محفوظ کھیل کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔


مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چلڈرن پارک کو فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ نئی نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے