پنجاب اسمبلی کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ترقیاتی تجاویز مرتب کر کے محکمہ خزانہ پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔پنجاب اسمبلی کیلئے مجموعی طور پر 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے ترقیاتی بجٹ کی مد میں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کانفرنسنگ سسٹم کی اپگریڈیشن اور حفاظتی آلات کی فراہمی کیلئے 1 ارب 41 کروڑ 99 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس کا بڑا انکشاف: ایک شہری کے نام پر 421 گاڑیاں رجسٹرڈ، 20 لاکھ سے زائد کے ای چالان واجب الادا
انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمینٹری سٹڈیز اینڈ ریسرچ کیلئے 1 ارب 6 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں کمیٹیز کیلئے نئی عمارت کی تعمیر پر 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے 4 ارب 13 کروڑ 51 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش شامل ہے۔
ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو کی تعمیر کیلئے 2 ارب 52 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایم پی اے ہاسٹل فیز ون میں پارکنگ سہولیات کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں عمومی سہولیات کی بہتری کیلئے 37 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔








