لاہور: (پنجاب پوسٹ )لاہور ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد کینال روڈ پر سفر کا دورانیہ کم ہوا ہے اور ٹریفک کا بہاؤ پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سٹیز پنجاب کا بڑا منصوبہ مکمل، 43 شہروں میں 17 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل
ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کینال روڈ سمیت مختلف ماڈل سڑکوں پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوڈر رکشوں پر سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان لدا ہوتا ہے جو دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ حادثے کی صورت میں لوڈر رکشے جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ چنگ چی رکشے کینال روڈ پر بے ہنگم ٹریفک اور سست رفتار نقل و حرکت کی وجہ بن رہے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 2,210 چنگ چی رکشوں اور 6,187 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کے نفاذ کے بعد کینال روڈ پر کوئی مہلک یا غیر مہلک ٹریفک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔
سی ٹی او لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور محفوظ ٹریفک نظام کے قیام کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گ









