ننکانہ صاحب:(پنجاب پوسٹ)کے علاقے مانانوالہ روڈ، کھیپ والی کے قریب ایک نالے میں پانچ بھینسیں پھنس گئیں جس کے باعث علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسان کے لیے تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے، ون سٹاپ ایگریکلچر ان پٹ مارکیٹ کیا ہے؟
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے نالے میں پھنسنے والی پانچوں بھینسوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بعد ازاں تمام بھینسوں کو ان کے مالک مراتب علی کے حوالے کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی اور اس دوران کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔













