فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی مصالحے تیار کرنے والے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جانی ٹاؤن، چک 66 جے بی ڈھانڈرہ میں قائم ایک یونٹ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کی نگرانی میں کی گئی۔
کارروائی کے دوران جعلی کالی مرچ تیار کرنے والے یونٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے یونٹ سے بڑی مقدار میں خام مال اور تیار شدہ جعلی مصنوعات بھی برآمد کیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق کارروائی کے دوران 6 ہزار کلو سونف، 1 ہزار 75 کلو خشک دھنیا، 400 کلو چونا، 2 من مضر صحت کیمیکلز اور ایک من تیار شدہ جعلی کالی مرچ تلف کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان میں کاروباری اعتماد برقرار، سرمایہ کار پُرامید
انہوں نے بتایا کہ ملزمان چونے، سٹارچ، امونیم بائیکاربونیٹ اور دیگر کیمیکلز کی مدد سے اصل جیسی جعلی کالی مرچ تیار کر رہے تھے۔ کالی مرچ کو رنگ اور ذائقہ دینے کے لیے ناقص کھلے رنگوں اور مصنوعی فلیورز کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
سید موسیٰ رضا کے مطابق تیار شدہ جعلی کالی مرچ فیصل آباد کے مختلف فوڈ پوائنٹس اور مارکیٹوں میں سپلائی کی جانی تھی، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے بڑی مقدار میں مضر صحت مصالحہ مارکیٹ میں پہنچنے سے روک لیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران جعلی کالی مرچ تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مکسچر مشین، سیفٹر، بیگ سیلر اور ویٹ مشین بھی ضبط کر لی جبکہ یونٹ کو سیل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا













