سیالکوٹ( پنجاب پوسٹ) ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئے سرکاری نوٹیفکیشن کے اجرا تک ضلع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا باقاعدہ نفاذ نہیں ہوگا۔
ڈی سی آفس سیالکوٹ کے مطابق فی الحال تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور کسی قسم کی نئی پابندی نافذ نہیں کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 جون 2026 کو رات 8 بجے کے بعد بھی مارکیٹیں، دکانیں، شاپنگ مالز، پلازے، کمرشل سینٹرز اور دیگر کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
حکام کے مطابق کاروباری اوقات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا پابندی صرف نئے سرکاری نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ہی مؤثر ہوگی، اس لیے شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور سرکاری اعلانات پر انحصار کریں۔









