لاہور ( پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار راحت فتح علی خان کی وارثتی جائیداد کا تنازعہ پر ریلیف دے دیا اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گلوکار راحت فتح علی خان کی اپیل پر سماعت کی جس میں ایڈیشنل سیشن فیصل آباد کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا.
اپیل میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد نے 15 ہزار فیس جمع کرانے پر درخواست مسترد کردی.
عدالت نے اپیل منظور کر لی اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے تکنیکی بنیادوں پر نہیں. فیس جمع نہ ہونے پر فیصلہ انصاف کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا. عدالت نے متعلقہ ماتحت عدالت کو جائیداد کے تنازع کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کی ہدایت کر دی اور حکم دیا کہ فریقین 2 جون کو متعلعہ عدالت میں پیش ہوں.










